اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نے میڈیا اسٹریٹجی اجلاس طلب کر لیا، عمران خان مختلف امور پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹیجی سے متعلق اہم اجلاس آج 4 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا۔ اجلاس میں حکومتی و پارٹی ترجمان شریک ہوں گے، اجلاس میں پارٹی قیادت بھی شریک ہو گی۔
وزیر اعظم کورکمیٹی فیصلوں سے متعلق بتائیں گے، وزیر اعظم عدالتی فیصلوں پر حکومتی لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، موجودہ صورتحال پر حکومتی بیانیہ پر مشاورت ہوگی، عمران خان سیاسی اور عدالتی معاملات پر میڈیا گائیڈ لائن دیں گے۔