کراچی: (دنیا نیوز) مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشرف کا فیصلہ عدالت کا فیصلہ ہے، پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے کو آئین اور قانون کے مطابق ڈیل کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی کو ہمیشہ آئین کیخلاف اقدامات پر اعتراضات رہے۔
وزیراعلی سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، گورننس اور معاشی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز میں تصادم اب ختم ہونا چاہیئے، وزیراعظم نے مجھ سے کوئی خفیہ رابطہ نہیں کیا، سی سی آئی اجلاس میں وزیراعظم نے بلایا ہے، اس میں شرکت کروں گا۔ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس میں پانی کا مسئلہ اٹھانے کا اعلان کیا۔
مراد علی شاہ نے سینیئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء میں سناد بھی تقسیم کیں۔