راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کے بر وقت جواب کے باعث متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کی طرف سے دیوا سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بر وقت جواب دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بر وقت کارروائی کے بعد بھارتی پوسٹیں تباہ اور متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
Intermittent CFVs by Indian Army continue along LOC, being befittingly responded. In response to CFV in Dewa Sector reports of damage to Indian posts and heavy casualties to Indian soldiers. No major exchange of fire in Kiran or Neelum valley as being propagated by Indian Media.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 21, 2019
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی میڈیا وادی نیلم اور کیرن وادی پر گولہ باری کا پروپیگنڈا کر رہا ہے حالانکہ وادی نیلم اور کیرن وادی میں فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔