لاہور: (دنیا نیوز) ظفروال نالہ ڈیک ہنجلی کے مقام سے بھارتی ساختہ انٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے انٹی ٹینک مائن ناکارہ بنا دی۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی ساختہ انٹی ٹینک مائن 30 پونڈ وزنی ہے، مائن سیلابی پانی میں بہہ کر ہنجلی تک پہنچی، ریت اٹھانے کے دوران مزدوروں کو انٹی ٹینک مائن نظر آئی تو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر انٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا کر تحويل میں لے لیا۔