کراچی: (دنیا نیوز) لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنیوالے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق ایک شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال سے ملنے والی لاشوں کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنیوالے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق چاروں افراد کورنگی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ فیکٹری کے کمرے میں دھواں بھر جانے کے باعث دونوں کی موت ہوئی۔
دوسری جانب سی پی ایل سی اور نادرا کی مشترکہ مدد کے بعد جاں بحق ایک شخص کی شناخت مصطفیٰ خان کے نام سے کر لی گئی جو جنوبی وزیرستان کا رہائشی تھا۔
سی پی ایل سی کی مطابق جاں بحق دوسرے شخص کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور سلیم کو حراست میں لے کر بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے جبکہ رکشا ڈرائیور کی تلاش ابھی جاری ہے۔