کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے جنجال گوٹھ میں تالہ توڑ گروپ نے رات گئے 5 سے زائد دکانوں کو لوٹ لیا، دکانداروں نے ناردرن بائی پاس پر احتجاج کیا۔
شہر قائد میں لٹیروں کا راج، کراچی کے علاقے سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں تالہ توڑ گروپ نے رات گئے واردات کی۔ موبائل کی 5 سے زائد دکانوں کو لوٹ لیا۔ دکاندار صبح مارکیٹ پہنچے تو دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان بھی غائب تھا۔
واقعے کیخلاف دکانداروں نے ناردرن بائی پاس پر احتجاج کیا، انہوں نے علاقے میں رینجرز کی چوکی بنانے کا مطالبہ کیا تاہم رینجرز کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔