کراچی: 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑلیا

Last Updated On 18 December,2019 07:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاون میں 3 بچیوں سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اکرم نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا، ملزم اکرم نے گلی میں کھیلتی ہوئی تین بچیوں کو اپنے گھر بلایا اور دروازہ بند کر کے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔ تاخیر ہونے پر ایک بچی کے والد نے بچیوں کی تلاش شروع کی تو بچیاں گھر سے روتی ہوئی ملیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائیگا۔ ادھر آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

Advertisement