ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث رواں سال کے دوران چوری، ڈکیتی، راہزنی، قتل اور اندھے قتل سمیت دیگر وارداتوں کے 25 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے جس میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور اپنی جانوں سے محروم ہوئے۔
ملتان میں رواں سال کے دوران 31 تھانوں میں 25 ہزار 3 سو 2 مقدمات کا اندراج کیا گیا جس میں اندھےقتل کے 12، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر9 اقدم قتل کے 148 اور اغوا کے 31 واقعات کے مقدمات رونما ہوئے جن میں سے اکثریت ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
رواں سال پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے 344 موٹر سائیکل اور 3 کروڑ 70 لاکھ کی 60 کاریں چوری ہونے کے باوجود بھی متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران اپنی کارکردگی کے مطمئن ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں رواں سال کے دوران دیگر واقعات میں بھی شہری کروڑوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان سے بھی محروم ہوئے جن کی برآمدگی کے لئے بھی متاثرین تھانوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔