لاہور: کیولری گراؤنڈ میں شہری پر تشد کرنیوالا شخص زیر حراست

Last Updated On 15 December,2019 09:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کیولری گراونڈ میں‌ اسلحے کے زور پر شہری پر تشدد کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم شہری کو تھپڑ اور ٹھڈے مارتا رہا، پولیس کو اب غریب شہری کی تلاش ہے.

شہر میں لاقانونیت کا ایک اور واقعہ، لاہور کے پوش علاقے کیولری گراونڈ کے قریب کار سوار نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، اسلحے کے زور پر ڈرایا دھمکایا اور تھپڑ مارے۔ کار سوار کا یہیں پر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اسلحہ تان کر ٹھڈے مارتا رہا۔ غریب شہری سرعام تذلیل پر دہائیاں دینے کے سوا کچھ نہ کر سکا۔

معاملہ میڈیا پر آیا تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جسے سٹیٹ لائف سوسائٹی کا رہائشی بتایا گیا ہے، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس اب تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کی تلاش میں ہے۔