پشاور پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو کا نوٹس، خاتون کیخلاف مقدمہ درج

Last Updated On 15 December,2019 09:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مطلوبہ خاتون پشاور کے علاقے حیات آباد کی رہائشی ہے، ہوائی فائرنگ میں ملوث ہونے کے جرم میں اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خاتون کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون جامعہ پشاور میں ایم اے اکنامکس کی طالبہ ہے۔