پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں، آپریشن نواحی علاقے ارمڑ میں کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے نواحی علاقے ارمڑ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا، آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد لی گئی جبکہ پولیس سمیت دیگر اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔