اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے قریب تھانہ سہالہ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی، ڈاکو پٹرول پمپ سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ مسلح ڈاکو سہالہ کی حدود میں واقع پٹرول پمپ میں داخل ہوئے اور ملازم سے رقم طلب کی، سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ملازم اور سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گئے جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے اس زخمیوں میں پٹرول پمپ کا سکیورٹی گارڈ اور ملازم شامل ہے، ڈاکووں کا یہ گروہ راولپنڈی سے آ کر وارداتیں کرتا ہے اور پھر واپس فرار ہو جاتا ہے تاہم ان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔