وہاڑی میں ڈکیتی کی واردات، راہ چلتی خواتین کو دو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

Last Updated On 15 December,2019 09:53 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز) یہ واقعہ وہاڑی کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں تھانہ سٹی کے قریب پیش آیا۔ دو نامعلوم ڈاکوؤں نے راہ چلتی خواتین کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔

یہ خواتین گلی سے گزر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان کی بالیاں اتاروائیں اور ان سے نقدی بھی چھین لی۔ مسلح ڈاکوؤں نے تسلی اور بے خوفی سے خواتین کو لوٹا اور فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی واردات کے حوالےسے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کی طرف سے کارروائی کے لئے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ تاہم پولیس تھانہ سٹی نے سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔