بہاولپور: کالج طلباء کی بس نہ روکنے پر ڈنڈوں، سوٹوں سے توڑ پھوڑ، پولیس موقع پر پہنچ گئی

Last Updated On 16 December,2019 12:32 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف کے قریب نجی کالج کے طلباء نے بس نہ روکنے پر ڈنڈوں، سوٹوں سے مسافر بس کی شیشے کھڑکیاں توڑ ڈالیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سمہ سٹہ موقع پر پہنچ گئی۔

بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف کے قریب نجی کالج کے طلباء آپے سے باہر ہو گئے، مشتعل طلباء نے بس نہ روکنے پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسافر بس کے شیشے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سمہ سٹہ موقع پر پہنچ گئی، اس دوران طلباء اور بس عملے کے جھگڑے کے دوران ایک طالبعلم جبکہ 2 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نجی کالج کے طلبا گھر سے کالج جانا چاہتے تھے، بائی پاس پر کالج جانے کے لیے مسافر بس کو روکا، نہ رکنے پر مشتعل طلباء نے بس پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر دیا۔ مشتعل طلباء کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل طلباء نے مسافر بس پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کیا۔