لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں، لیڈی ڈکیت گینگ نے شہر میں ادھم مچا دیا۔
گرین ٹاؤن میں لیڈی ڈکیت گینگ کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری زخمی ہو گیا،لاہور نیوز نے گھر میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
خواتین گروپ نے پنجاب گورنمنٹ ہائوسنگ سوسائٹی گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا، خاتون سمیت 3 ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گھر کی گھنٹی بجائی، گھنٹی بجانے پر گھر میں کوئی باہرنہ آیا تو ڈاکو نے دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا۔
ڈاکو زیورات لوٹنے کے بعد فرار ہونے لگے تو شہری نے پکڑنے کی کوشش کی، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر پستول کا بٹ مار کر اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے، زخمی شہری کو طبی امداد کےلیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔