سیالکوٹ: (دنیا نیوز) نجی کورئیر کمپنی کے دفتر سے پارسل سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے پارسل سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ جراحی کی مصنوعات میں چھپایا گیا تھا۔
پارسل موضع بوتھ میں نجی فیکٹری سے لندن کے لیے بک کروایا گیا تھا،بکنک کے بعد دوران چیکنگ شک ہونے پر سامان چیک کیا گیا جس کے بعد پارسل ہیروئن برآمد ہوئی۔
اعلی کوالٹی کی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ اے این ایف حکام نے ہیروئن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔