محراب پور: (دنیا نیوز) محراب پور میں شادی تقریب کے دوران قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، مسلح نوجوانوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز کے علاقے محراب پور میں شادی کی تقریب کے دوران سرعام قانون کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، مسلح نوجوانوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، مگر پولیس تقریب سے کوسوں دور رہی۔
پولیس قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو قانون کی گرفت میں نہ لا سکی، شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود قانون حرکت میں نہ آیا اور کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
دو دن قبل بھی ایک مہندی تقریب میں کچھ نوجوانوں نے اسلحہ کی نمائش کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی نے نوٹس لیکر متعلقہ نوجوانوں پر مقدمہ کے احکامات جاری کئے تھے۔
محراب پور میں یکے بعد دیگرے ایسے واقعات رونما ہونے پر پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے جارہے ہیں۔