کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 15 میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کار سوار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔
کراچی میں پولیس کی کارروائیاں بھی اسٹریٹ کرائم کو قابو نہ کر سکیں۔ گلشن اقبال بلاک 15 میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کی گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار نے ڈکیتوں سے بچنے کیلئے گاڑی ریورس کی جس کے بعد گاڑی کھڑی موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو گاڑی کی طرف آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان نے دن دہاڑے سڑک پر اسلحہ لہرایا اور کار سوار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔