فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈاکوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ، 3 مسلح ڈاکو ماموں کانجن کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر 4 لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، دنیا نیوز ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن میں گزشتہ رات وہنے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز سامنے لے آیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکو دکاندار پر اسلحہ تان کر لوٹ مار میں مصروف ہیں جو 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔