لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بستی امین پورہ میں خاتون ڈلیوری کے لیے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں افسوسناک خبر آئی ہے جس کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے بستی امین پورہ میں 20 سالہ خاتون ارم عمر کو ڈلیوری کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو راستے میں دم توڑ گئی جبکہ نومولود بچہ بھی ماں کے پیٹ میں جاں بحق ہو گیا۔
ارم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کے سسرالیوں نے ہماری بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم میں سامنے آئیں گے کہ قتل ہے یا طبعی موت۔