کراچی: (روزنامہ دنیا) سندھ حکومت نے محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق صوبائی اداروں، ذیلی سرکاری محکموں ،بلدیاتی اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی یو م پیدائش کی مناسبت سے کل پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سند ھ سرکار نے 27 دسمبر پر بے نظیر کی شہادت کی برسی پر بھی تعطیل کا اعلان کیا ہے