سپرٹ آف کرکٹ، سری لنکن کھلاڑیوں کی قومی پلیئرز کیساتھ انفرادی ملاقات

Last Updated On 23 December,2019 09:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ 10 سال کے بعد جہاں واپسی ہوئی، وہی پر سری لنکا نے پاکستان کے ساتھ اپنا دوستی کا حق ادا کر دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی جو اظہر الیون کے حصے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی جو 13 سال بعد پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر جیتنے والی پہلی سیریز ہے، اس دوران متعدد ریکارڈ بھی بنے، دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے چاروں کھلاڑیوں نے سنچریاں داغ کر دوسرا ورلڈ ریکارڈ بنایا تو وہی پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے مہمان ٹیم کیخلاف دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لیکر دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ باؤلر بن گئے۔

میچ کے جیتنے کے بعد کچھ ایسے مناظر سامنے جس نے سب کے دل جیت لیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ ہارنے کے بعد سری لنکن پلیئرز پاکستانی ڈریسنگ روم آئے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

تصاویر کی سب سے اہم بات پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکھی آرتھر توجہ کا مرکز بنے رہے، انہوں نے خاص طور پر پاکستانی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کیساتھ خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران ان کے ساتھ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی تھے۔

پاکستان کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر سری لنکن کرکٹرز سے ملاقات کی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان ٹیم نے سری لنکن پلیئرز کو اگلی سیریز کیلئے آل دا بیسٹ بھی کہا۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹرز نے بھی شاندار سیریز پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور بھرپور مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔