اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف محقق اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر اور پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ، وہ متعدد کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ بین الاقوامی تھنک ٹینکس اور جامعات کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ڈاکٹر معید کی تحقیق کا مرکز جنوبی ایشیا کو درپیش دفاعی خطرات ، جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور خطے سے غربت کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہے ۔ وہ امریکی ادارے یو ایس آئی پی سے کم و بیش 10 برس منسلک رہے ہیں۔ 17 اکتوبر 2019 کو ڈاکٹر معید یوسف نے چیئرمین سٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا عہدہ سنبھالا تھا۔ سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے وہ قومی سلامتی کمیٹی کے رکن بھی تھے