ملاکنڈ میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

Last Updated On 30 December,2019 09:57 pm

ملاکنڈ: (دنیا نیوز) ریسکیو حکام کے مطابق دونوں حادثے پلئی کے مقام پر پیش آئے۔ دونوں مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئیں۔

پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پہلے میں حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی مسافر ہوئے۔ دوسرے حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثات کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ویگنوں میں پھنسے افراد کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔

صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔