لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جنوری تک توسیع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں، جلد ہی ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
چودھری شوگر ملز کیس میں عدالت نے نواز شریف کی حاضری معافی 17 جنوری تک منظور کرلی اور گرفتار ملزم یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کر دی۔