اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ توقع ہے اپوزیشن قانون سازی کے عمل میں فعال کردار ادا کرے گی، اپوزیشن قانون سازی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا بہت سے قوانین عوامی مسائل سے متعلق ہوتے ہیں، قانوی مسودات پراپوزیشن کیساتھ مشاورت سے آگے بڑھیں گے، عوامی مسائل پر مبنی قانون سازی کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے، احساس پروگرام کے تحت حکومت متعدد فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں۔