اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں، 200 ملین ڈالر کی سپورٹ معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یو اے ای کے ولی عہد کا دورہ، پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا آئینہ دار ہے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔