اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان کادامن صاف ، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، عدالت نے وزیراعظم کو صادق و امین قرار دیا، نیب کرپشن کیخلاف کارروائی بھرپور قوت سےسرانجام دے گا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کو احتساب کا خوف نہیں، ان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہینگے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔
آئے روزنیب کے خلاف محاذ کھولنے والے لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پرسیاست کرناافسوسناک ہے۔وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے۔انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں،سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اورامین قرار دیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 29, 2019
2/1
عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 29, 2019