اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے۔
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے۔ ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔
بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمشن اکٹھے نہیں چل سکتا ۔سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے۔ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔ ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔
لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔ ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔ لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔
عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2019
اس سے قبل انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے۔ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چورلٹیروں اور ڈاکوؤں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے۔ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چورلٹیروں اور ڈاکووں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2019
دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے بعد مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ جلسے میں کچھ خاص نہیں تھا۔ یہ کوئی اتنا تاریخی جلسہ نہیں تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ پنجاب میں ہمارا مقابلہ ن لیگ سے ہوگا پیپلز پارٹی سے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بارے میں بہت بڑی باتیں کرتے ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے کیس میں کوئی بھی ان میں سے پیشی پر نہیں گیا۔