'آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں'

Last Updated On 26 December,2019 03:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں، حکومت نے نقائص کی درستگی کیلئے نظرثانی اپیل دائر کی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کے بعد بھی ہمارے پاس پارلیمنٹ کا آپشن موجود ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا رانا ثنا کے کیس سے متعلق تصویر کا ایک رخ دکھایا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے رانا ثنا کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا گیا، ریمانڈ اس کا لیا جاتا ہے جس سے کوئی چیز برآمد کرنا ہو، اے این ایف قومی ادارہ ہے اسے سیاست زدہ نہ کریں، اے این ایف رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کریگا۔
 

Advertisement