اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں استعمال کی جانے والی زبان اقدار کے منافی ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے بدترین معاشی حالات میں ملکی اقتصادی صورتحال کو سنبھالا دیا۔ دفاعی حصار کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے پیراگراف 66 میں ذاتی عناد اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ عدالتی فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار کے خلاف ریفرنس دائر کرنا قانونی حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی افراتفری یا جگ ہنسائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت مستحکم بنانے کیلئے سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔ گزشتہ روز کی مضطرب کیفیت کا بھارت نے سرحد پر فائدہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی عناصر کے اداروں کو کمزور کرنے کے عزائم ناکام ہوں گے