اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم وفاق کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات پاکستان کے کونے کونے میں پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں، وہ تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، اجلاس میں دہائیوں سے تاخیر کا شکار معاملات پر مفاہمت کے ساتھ سیر حاصل گفتگو اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے گیس رائلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں، یکساں تعلیم و تحقیقی معیار کے مقصد کے حصول کیلئے تفصیلات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔