اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیا سال ترقی، معاشی استحکام، عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہوگا، عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب خوشحالی کا وقت آ رہا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا انشااللہ عوام کی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی، وزیراعظم نے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے، فیصلوں کے ثمرات آنیوالے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے، دعا ہے نیا سال پاکستان اور دنیا میں بسنے والوں کیلئے امن و سلامتی لائے۔