سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج حق خود ارادیت کا دن منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر راستے بند کر دیئے، مزید دس کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج حق خود ارادیت کا دن، کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر راستے بند کر دئیے۔ ضلع کشتواڑ میں مزید دس کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو بھی آج 154 روز ہو گئے، وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں، ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابرہے، بھارتی جبر میں کشمیریوں کی زندگی قید ہو کر رہ گئی ہے۔