کراچی: ائیربس 320 جہاز سے لینڈ کرتے ہوئے پرندہ ٹکرا گیا، مرمت کا کام جاری

Last Updated On 06 January,2020 09:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ائیربس 320 جہاز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا تھا، تاہم اس پر مرمت کا کام جاری ہے۔

ادھر کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہے۔ 150 مسافر لاؤنج میں پرواز کی روانگی کا انتظار کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کو پی آئی اے کی طرف سے کھانا پیش کیا گیا، اب پرواز رات 12 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان کی جانب سے مسافروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسافروں اور جہاز کے محفوظ ہونے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔