اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق دی گئی 3 تجاویز سامنےآ گئی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو مدت ملازمت میں توسیع کی وجوہات قومی سلامتی کمیٹی کو ریکارڈ کرانا ہوں گی۔
اس کے علاوہ پارلیمان کو وجوہات بتانے کے بعد توسیع دی جا سکتی ہے، دوبارہ تعیناتی نہیں کی جا سکتی جبکہ حکومتی بل میں توسیع کے معاملے کو چیلنج نہ کرنے کی شق ختم کی جائے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں اپنی تجاویز پیش جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھی جمع کرا دی ہیں۔
پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر حکومتی تجاویز من وعن تسلیم نہیں کیں۔ حکومت نے پیپلز پارٹی کی تجاویز پر غور کرنے کی حامی بھی بھر لی ہے۔