نوجوانوں کیلئے تاریخی منصوبہ: وزیراعظم آج ہنر مند پاکستان پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے

Last Updated On 09 January,2020 12:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نوجوانوں کیلئے ملکی تاریخ کے بڑے منصوبے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آج سے آغاز، وزیراعظم ہنر مند پاکستان پراجیکٹ کا افتتاح کریں، لاکھوں نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے ہنرمند جوان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں، تعلیم کے باوجود نوجوانوں کو مارکیٹ میں نوکریاں حاصل کرنے میں دشواری پیش آنا تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں کے معیار پر سوال اٹھاتا ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جدید علوم مثلاً آرٹیفیشل انٹیلی جنس وغیرہ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نوجوان جہاں ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں، وہاں عالمی اداروں میں بھی اپنی صلاحیتیوں کا موثر استعمال کر سکیں۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈارنے بتایا کہ آئندہ چار سالوں کیلئے 30 ارب کے ہنرمند جوان پروگرام کا باقاعدہ اجرا آج کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر اعظم کو وزارت تعلیم، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سینٹر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ہنر مند جوان اور سٹارٹ اپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔
 

Advertisement