پشاور: (دنیا نیوز) سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پرویندر سکھ قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مقتول کی منگیتر پریم کماری قتل میں ملوث نکلی جنہوں نے کرائے کے قاتلوں کو پیسے دے کر پرویندر کو قتل کروایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ پرویندر سنگھ سے رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی، منگیتر نے مبینہ طور پر اجرتی قاتلوں کو 7 لاکھ روپے ادا کیے، ملزمہ نے مقتول کو مردان بلایا اور قتل کے بعد لاش پشاور منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث منگیتر سمیت اجرتی قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے اجرت کی رقم، آلہ قتل اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔
خیال رہے پرویندر سنگھ شادی کی غرض سے ملائیشیا سے پشاور آیا تھا۔