پشاور: (دنیا نیوز) چین میں پاکستانی طلبہ کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے دنیا نیوز کی خبر پر خیبر پختونخواکے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم نے نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں زیر تعلیم طلبہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے لاوارث چھوڑ دیا
خیال رہے کہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی غرض سے چین میں زیر تعلیم طلبہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ سرکاری اخراجات پر بیرون ملک جانے والے نوجوان پائی پائی کے محتاج ہو گئے ہیں۔
سرکاری خرچ پر چین میں زیر تعلیم نوجوان چار ماہ سے ادائیگیوں کے منتظر ہیں، مگر روزمرہ اخراجات کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ پائی پائی کو محتاج ہو چکے ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وظیفہ جاری کرنے کے لیے سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات درج کروائی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔