عامر لیاقت نے استعفے کی دھمکی دیدی

Last Updated On 13 January,2020 09:09 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنی ہی حکومت سے ناراض، اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنی ہی حکومت سے ناراض، اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ۔ اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے کہا لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟ میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے ؟ دریں اثناگورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ عامر لیاقت نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ پاکستان کوارٹرز کی لیز التوا کا شکار ہے جس پر گورنر سندھ نے لیز کا معاملہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرادی 

Advertisement