بلوچستان ہائیکورٹ: سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Last Updated On 17 January,2020 03:00 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی بچی اغوا میں معاونت کرنے کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

 بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی جانب سے بچی اغواء کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر سرفراز بگٹی عدالت میں پیش ہوئے، ان کی جانب سے عدنان اعجاز ایڈووکیٹ درخواست کی پیروی کی۔ عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری 3 لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے سینیٹر سرفراز بگٹی پر 10 سالہ ماریہ کو اس کے باپ کیساتھ ملکر اغواء میں معاونت کرنے پر مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کی عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کی تھی، گرفتاری کا حکم سن کر سرفراز بگٹی ایڈیشنل سیشن کورٹ سے گرفتاری دیئے بغیر ہی چلے گئے تھے۔