لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کا دارالحکومت لندن ایک مرتبہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گونجے گا، تحریک کشمیر برطانیہ اور ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے رہنماؤں نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے، انڈین ہائی کمیشن لندن کے سامنے جمع ہو کر بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور مرکزی ترجمان ورلڈ سکھ پارلیمنٹ رنجیت سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت نے ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا۔
پانچ ماہ سے زائد کشمیریوں کو گھروں میں قید کر کے ان کے بنیادی انسانی سلب کیے ہوئے ہیں ،، بھارت کس منہ سے چھبیس جنوری کو یوم جمہوریہ مناتا ہے۔
رہنماؤں نے کہاکہ کشمیر اور خالصتان کی آزادی اور دوسری اقلیتوں کے ساتھ بھارت نے حال ہی میں مذہبی بنیاد پر شہریت میں رد و بدل کی ہے جس پر بھارت میں آباد تمام اقلتیں سراپا احتجاج ہیں۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے
مودی کی ظالمانہ پالیسزاور بھارت کے جمہوری دعوے کو بے نقاب کرنے کیلئے چھبیس جنوری کو بھارتی ہائی کمیشن کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوری نہیں بلکہ ایک ڈکٹیٹرکی حکومت ہے ،، شہریت کے جابرانہ قانون کو نہ پہلے مانا ہے اور نہ اب مانیں گے
پریس کانفرنس میں پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی سمیت دیگر انسانیت سے ہمدردی رکھنے والوں سے اپیل کی گئی کہ چھبیس جنوری کو دن ایک بجے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر جمع ہو کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کریں۔