اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ اتحادیوں کو بتائیں گے ہمارے پاس پیسے کی کمی ہے، اتحادیوں کے خدشات ایک حد تک بجا ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا، عمران خان قومی اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو آج حالات بہت مختلف ہوتے، اپوزیشن کے احتجاج کے باعث عمران خان وہ تقریر نہ کرسکے، عمران خان نے قومی اسمبلی کیلئے پہلی تقریر دوستانہ رکھی تھی، ہم آئین کے تحت ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، عمران خان کی ایک ہی خواہش ہے سیاسی جماعتیں آئین کو سامنے رکھیں۔
نعیم الحق کا کہنا تھا ہماری سیاست میں کچھ لو اور کچھ دو کا معاملہ رہتا ہے، کئی فیصلوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے، حکومت نے جو بھی فیصلے کیے ان میں وزیراعظم کی مرضی شامل تھی۔