لاہور: (ویب ڈیسک) اتحادیوں کے تحفظات پر پی ٹی آئی بھی پریشان، رابطوں کا ٹاسک جہانگیر ترین کے سپرد۔ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات تحریک انصاف میں بھی ہلچل مچ گئی۔ ایک طرف اتحادی مناؤ مشن زورو شور سے جاری ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی کے دوسرے آپشن کے طور پر ن لیگ کے ناراض ارکان سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ٹاسک جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسمبلی میں عددی برتری برقرار رکھنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اب ن لیگی ناراض ارکان سے رابطے شروع کیے جارہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اور مرکز میں پی ٹی آئی عددی برتری مستحکم کرنے کے مشن پر گامزن ہوچکی ہے