ایم این اے طاہر صادق کو دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل

Last Updated On 23 January,2020 09:29 am

روالپنڈی: (روزنامہ دنیا) رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آر آئی سی میں ان کی انجیو گرافی کی جائیگی۔ انہیں سی سی یو وارڈ میں داخل کرلیا گیا
میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے جنرل الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 55 اٹک سے الیکشن میں حصہ لیا اور 145168 ووٹ لے کر ن لیگ کے شیخ آفتاب کو شکست دی۔ شیخ آفتاب 101773 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔
 

Advertisement