عالمی برادری جان لے کشمیر کا مسئلہ گھمبیر ہوچکا: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 23 January,2020 02:29 pm

ڈیووس: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری جان لے کشمیر کا مسئلہ گھمبیر ہوچکا ہے، بھارت میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ فروغ پا رہی ہے، شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف تعصب پر مبنی ہے۔

ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں، عالمی برادری جان لے کہ کشمیر کا مسئلہ گھمبیر ہو چکا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

صرف امن کے شراکت دار،ٹرمپ کو بتا دیا ایران کیساتھ جنگ تباہ کن ہو گی: وزیراعظم

بھارت کے متنازع شہریت کے قانون پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بھارتی حکومت نازی ازم کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، بھارت میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

پاک چین راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک سے بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
 

Advertisement