راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کے دوران سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرانک وار فیئر لیبارٹری اور گراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) مسلح افواج کے لیے الیکٹرانک وار فیئر آلات تیار کرتا ہے۔
این آر ٹی سی الیکٹرانک آلات بنانے کا بہترین ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اعلیٰ قسم کے گراؤنڈ سرویلنس ریڈار بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو این آر ٹی سی میں تیار عالمی معیار کے آلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے این آر ٹی سی کی 3 سالہ کارکردگی کی تعریف کی اور اس کی جدت پسندی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔