وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

Last Updated On 25 January,2020 08:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے معاملات اور ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کابینہ اجلاس میں ہونے والی ناراضی سے متعلق آگاہ کیا اور وزیراعظم کو گروپ بندی سے متعلق بھی رپورٹ دی۔

دوسری طرف کے پی کے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی وزیراعظم عمران خان سے جلد ملاقات متوقع ہے، دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عاطف خان صوبے میں بد انتظامی سے آگاہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان میڈیا میں نشر ہونے والی اختلافات کی خبروں سے بھی وزیراعظم عمران کو آگاہ کریں گے۔