مالم جبہ: سیاحتی مقام پر اسکینگ مقابلے، کھلاڑیوں کی تربیت شروع

Last Updated On 12 January,2020 06:39 pm

سوات: (دنیا نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مالم جبہ کے بلند ترین سیاحتی مقام پر اسکینگ مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت شروع ہوگئی۔

دنیا نیوز کے مطابق ساڑھے نو ہزار فٹ بلندی پر واقع مالم جبہ کے بر ف پوش پہاڑوں میں اسکینگ کیلئے میدان سجنے کو تیار ہے جس کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت کا آغاز ہو چکا۔

تین روزہ اسکینگ تربیتی مقابلوں کیلئے 60 کے قریب کھلاڑی شریک ہیں، جن میں بڑے عمر کے کھلاڑیوں کے علاوہ بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔

کوچنگ سٹاف اور کھلاڑی زبردست ماحول اور کھیل سے خوب محظوظ ہیں۔ صرف کھلاڑی اور کوچ ہی نہیں بلکہ سیاح بھی پرکشش قدرتی مناظر میں بہت خوش ہیں۔

ایک سیاح جس کا نام محبوب علی اور امریکا سے آئے تھے کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ڈیلس ٹیکساس سے ہے میں دنیا کے مختلف ممالک گیاہوں لیکن مالم جبہ آکر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ میں یہ کہ سکتاہوں کہ میں جتنی بھی جگہ گیا ہوں ان میں سے سب سے بہترین جگہ میں نے یہ دیکھا۔

ایک اور خاتون سیاحکا کہنا تھا کہ ۔ میں بتا نہیں سکتی کیونکہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے میں اور میرا ہسبینڈ ہم ساتھ ایئےہوئے ہیں ہم بہت انجوائے کررہے ہیں

فُل برفیلے ٹریکس پر اسکیئنگ کے جوشیلے کھیل سے مداح بھی بڑے پرجوش ہوتے ہیں۔