جعلی ڈگری پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چودھری نا اہل قرار

Last Updated On 31 January,2020 11:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دے دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی ایم پی اے کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ 5 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔ لیگی ایم پی اے کاشف محمود نے الخیر یونیورسٹی کی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الخیر یونیورسٹی کے مطابق کاشف محمود کبھی یونیورسٹی کا طالب علم نہیں رہا۔